(فہد علی) ریس کورس تھانے کی حدود جیل روڈ پر کرنٹ لگنے سے شہری جاں بحق ہوگیا، شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ جیل ریس کورس تھانے کہ حدود میں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ جس پر پولیس نے موقع ہر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور شناخت ہونے پر متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اندازاً متوفی کی عمر پچاس سے پچپن سال معلوم ہوتی ہے۔