ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر محسن نقوی تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر محسن نقوی تہران پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای تک پہنچائیں گے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ خطے میں جاری سفارتی رابطوں اور ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔ دورے کے دوران وہ ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تہران روانگی سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے تفصیلی مشاورت کی تھی۔ وزیراعظم نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے وزیر داخلہ کو خصوصی ہدایات دی تھیں۔

محسن نقوی اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی حکام کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا یہ دورہ موجودہ علاقائی حالات میں سفارتی رابطوں کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔