ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق امیدوار پنجاب اسمبلی سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

 سابق امیدوار پنجاب اسمبلی سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک جاوید: مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 266 اور پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ سردار محمد صفدر خان لغاری انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سردار صفدر خان لغاری گزشتہ کچھ عرصے سے معدے کے عارضے میں مبتلا تھے اور علاج کی غرض سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز سرجری کے بعد ان کی طبیعت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم، رکن قومی اسمبلی سردار محمد اظہر خان لغاری کے صاحبزادے تھے اور مسلم لیگ (ن) میں متحرک سیاسی کردار کے باعث جنوبی پنجاب کی سیاست میں ایک نمایاں شناخت رکھتے تھے۔ وہ پنجاب میں پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

سردار صفدر خان لغاری کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنان اور مختلف شخصیات نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔