ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل T20,کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

نیشنل T20,کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رانا اظہر :نیشنل T20,کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ترجمان ذرائع کے مطابق میچ رات 8 بجے مصنوعی روشنیوں میں شروع ہوگا۔

فائنل میں کراچی ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

ٹورنامنٹ پہلے پشاور میں کھیلا گیا تھا تاہم بارش کے باعث فائنل ملتوی کرنا پڑا۔ بعد ازاں سیمی فائنلز میں کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو شکست دی جبکہ ایبٹ آباد اور لاہور وائٹس کے درمیان دوسرا سیمی فائنل بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، جس کے بعد بہتر گروپ پوزیشن کی بنیاد پر ایبٹ آباد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

کراچی وائٹس کی قیادت سعود شکیل جبکہ ایبٹ آباد کی قیادت شاداب خان کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

شائقینِ کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے، جبکہ فضل محمود انکلوژر اور عمران خان انکلوژر کے گیٹس کھولے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔