ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر لگوانا مہنگا پڑ گیا، پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سولر لگوانا مہنگا پڑ گیا، پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل ہی سولر انڈسٹری میں قیمتوں کا نیا رجحان سامنے آ گیا ہے، جہاں مختلف صلاحیت کے سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں قیمتوں کے اس اچانک اضافے نے صارفین اور سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی تشویش بڑھا دی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی فی پلیٹ قیمت میں 7 ہزار سے 9 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد 585 واٹ کا سولر پینل، جو پہلے تقریباً 18 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب 27 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 645 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 720 واٹ کے پینل کی قیمت 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی ہے۔

مارکیٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف سولر پینلز ہی نہیں بلکہ انورٹرز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت مزید بڑھ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم کراچی کی مارکیٹ میں بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ گیا ہے۔