ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قیمت میں اضافہ

آٹے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:اوپن مارکیٹ میں نجی کمپنیوں کے آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے سے صارفین کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی کمپنیاں آٹا 180 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت کر رہی ہیں، جبکہ 5 کلو آٹے کا تھیلا 900 سے 1000 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح فی من آٹے کی قیمت 7200 سے 8000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب شہر میں گندم کی سرکاری زیادہ سے زیادہ قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر ہونے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں نمایاں فرق دیکھا جا رہا ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے، جبکہ حکومت سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔