سٹی42: غزہ کے علاقے خان یونس میں بوبی ٹریپ کی زد میں آ کر 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 فوجی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی حماس کی سرنگوں کا پتہ لگانے کے لیے ایک عمارت میں داخل ہوئے تھے جہاں حماس کے کارکنوں نے پہلے سے بارودی مواد نصب کیا ہوا تھا۔
اس بوبی ٹریپ کی زد میں آ کر نو فوجی شدید زخمی ہوئے جن میں سے چار بعد میں زخموں سے جانبر نہ ہو سکے۔ بارودی مواد کے پھٹنے سے عمارت اندر موجود اسرائیلی فوجیوں پر آگری تھی۔
اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ بوبی ٹریپ کی زد میں آ کر مرنے والے 4 میں سے 2 فوجیوں کا تعلق میگلان کمانڈو یونٹ اور یہالوم انجینئرنگ یونٹ سے ہے۔
زخمی ہونے والے 5 فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔