سٹی 42: عید قربان منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے
پردیسیوں کی اکثریت آبائی علاقوں کو روانہ،بس اڈوں پر مسافروں کا رش کم ہوگیا،جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ میں مختلف اضلاع کو جانے والے مسافر موجود ہیں ،
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ کا دورہ کیا ، صوبائی وزیر بلال اکبر نے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،وزیر ٹرانسپورٹ کی مسافروں سے گفتگو ،کرایوں سے متعلق معلومات لیں
صوبائی وزیربلال اکبر نے کہا شکایات پرٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہے ،اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ریلوے نے بھی پردیسوں کے لیے 5 خصوصی ٹرینیں چلائیں ہیں اور مسافر خصوصی ٹرینوں سے آبائی علاقوں میں عید کرنے جا رہیے ہیں