سٹی 42: سیکیورٹی فورسز کا کولپور، بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا،انڈین پراکسی "فتنہ الہندستان" کے ٹھکانے پر کارروائی کی
شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی اسپانسر دہشت گرد جہنم واصل کردیے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تھے،مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،پاک فوج بھارتی سرپرست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے