ملک اشرف : جسٹس سید منصور علی شاہ کل قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس سید منصور علی شاہ سے حلف لیں گی ،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حلف برداری تقریب کل دوپہر دو بجے ہوگی،حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے لاہور سے تعلق رکھ ے والے ججز شرکت کریں گے،حلف برداری تقریب میں جسٹس شاہد وحید ،جسٹس شاہد بلال حسن شرکت کریں گے،
جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس عامر فاروق شرکت کریں گے ،چیف جسٹس پاکستان کی 11 جون کو وطن واپسی ہے ، وطن واپسی تک جسٹس سید منصور علی شاہ قائم چیف جسٹس رہیں گے