ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ پر سندھ میں قیدیوں کیلئے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان

عیدالاضحیٰ پر سندھ میں قیدیوں کیلئے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا۔

سزائے موت، قتل، دہشتگردی، ریپ، اغواء اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔

منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لئے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Ansa Awais

Content Writer