ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا عیدالاضحیٰ پر سکیورٹی پلان جاری

لاہور پولیس کا عیدالاضحیٰ پر سکیورٹی پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر لاہور پولیس نے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہےجس کے تحت شہر بھر میں ہزاروں اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق 6 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز تعینات کیے جائیں گے، 546 اپر سب آرڈینیٹس اور 9000 سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اور  ٹریفک پولیس کے 700 اہلکار جبکہ ڈولفن اور پیرو اسکواڈ کے 1600 سے زائد افسران تعینات ہوں گے۔
اس کے علاوہ تمام نمازِ عید کے اجتماعات، مساجد، امام بارگاہوں پر سخت سکیورٹی ہوگی اور شہر بھر کی خصوصی نگرانی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے کی جائے گی۔
اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے متعلق حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔
بلال صدیق کمیانہ نے مزید ہدایت دی کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔