ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔

ادھر حجاج کرام مزدلفہ سے منیٰ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ رمی جمرات (بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے)، قربانی، حلق یا قصر (بال منڈوانا یا کٹوانا) کے بعد احرام کھول دیں گے۔

عید کے موقع پر سعودی قیادت کو مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جمعرات کو 16 لاکھ سے زائد حجاج نے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا۔ اس موقع پر فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے دعا کی کہ "اے اللہ! فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔"