عمران خان کی سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد

عمران خان کی سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران خان کی سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد،رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ کونسا عوامی مفاد شامل ہے،آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے سے تسلی بخش نکات شامل نہیں، درخواست گزار کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز کیس کی وضاحت نہیں کرتے۔

عائد  کردہ  اعتراض کے مطابق درخواست گزار نے کسی دوسرے فورم سے رجوع نہیں کیا، آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم وزرا اعلی کو فریق نہیں بنا جاسکتا، ایک درخواست کے اندر ایک سے زائد استدعائیں کر دیں گئیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے سویلین کے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔