جنوبی وزیرستان میں شہید ہونےوالےلانس نائیک محمدصابرکی فوجی اعزازکےساتھ تدفین

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لدھا، جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے لانس نائیک محمد صابر کی نماز جنازہ  ادا کر کے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔
 شہید کی نماز جنازہ پہلے ڈی آئی خان میں ادا کی گئی، بعد ازاں شہید کی میت ان کے آبائی علاقے مانسہرہ لائی گئی جہاں علاقہ کے لوگوں نے دوسری بار نماز جنازہ ادا کی جس میں  عوام کی بہت بڑی تعداد ے شرکت  کی۔ ڈیرہ اسمعیل خان میں بھی شہید لانس نائیک محمد صابر کے جنازہ میں سول و عسکری افسران، شہید کے عزیز و اقارب اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
 شہید لانس نائیک صابر کو ان کے آبائی علاقہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا