افتخار ٹھاکر نے نواز شریف کے بارے میں کیا انکشاف کیا ؟

 افتخار ٹھاکر نے نواز شریف کے بارے میں کیا انکشاف کیا ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرویو  میں  کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو رات دو بجے بھی کال کرو تو ملاقات کے لئے فوری بلا لیتے تھے۔

 معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک انکشاف کیا ۔ افتخار سے شو کے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ نے نواز  شریف اور عمران خان  دونوں کے وقت میں کام کیا ہے، دونوں میں سے ایسا کون تھا جو آسانی سے مل لیتا تھا ؟     جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بہت آسانی سے مل لیتے تھے ، ان کو کبھی فون کرو تو اگے سے کہتے تھے کہ فوری آجاو ، انہوں نے مزید بتایا کہ آگر انہیں رات 2 بجے بھی کال کر کے بولو کہ 10 منٹ بات ہو سکتی ؟ تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ 10 منٹ کیو؟ آدھا گھنٹہ بات ہو سکتی فوری آجائیں ۔