ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

Shah mehnood quraishi,release order,City42
کیپشن: Shah Mehmood qureshi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ، جیل سے رہا ہوتےہوئے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اس تحریک کا حصہ ہوں جو پاکستان کو آزاد دیکھنا چاہتا ہوں ۔ 

  تفصیلات کے مطابق 3 ایم پی او کے تحت جیل مٰیں قید  پی ٹی آئی سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان سے کہنا چاہتا ہوں انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے ، کل پی ٹی آئی چیئر مین سے ملاقات کروں گا ان سے رہنمائی حاصل کروں گا، ملاقات کے بعد  میڈیا سے مفصل گفتگو کروں گا۔ 

  شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ قید تنہائی میں ایک ماہ گزرا،سوچنے اور چیزوں کو دیکھنے کا کثیر وقت ملا، 9مئی کو کراچی سے اسلام اباد روانہ ہوا تو اہلیہ بیمار تھیں انکا آپریشن ہوا تھا، میرے بچوں نے کہا کہ ہماری وجہ سے کسی دباو میں نہ آنا ، میری قید میں فیملی نے بڑا ساتھ دیا ، ہر غروب کے بعد طلوع ہوتا ہے، قانونی ٹیم کا شکریہ انہوں نے دن رات میرے کیس کی پیروی کی ۔

 پی ٹی آئی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرے خلاف ایم پی او کا آرڈر کالعدم قرار دیا ،پنڈی سے دوبارہ نظر بندی کا آرڈر جاری ہوا،جسکا جواز نہیں تھا ، ڈی سی راولپنڈی کے کہنے پر تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتاری ہوئی تھی، پراسیکیوشن کے پاس میری نظر بندی کا کوئی ٹھوس جواز موجود نہیں تھا ۔