ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی ویسٹ انڈیز اورامریکہ  سے انگلینڈ منتقل ہونے کا امکان

ICC T20 World Cup may be shifted to England, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا سے انگلینڈ منتقل کرنے کا امکان ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ان ممالک سے منتقل کیا جا سکتا ہے۔

 رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ابھی تک کرکٹ سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے مطابق نہیں ہیں، تاہم کم وقت میں ورلڈ کپ کیلئے دونوں ممالک میں میدانوں کو تیار کرنا مشکل ہے۔ 

 واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کو دی تھی اور 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی انگلینڈ کو دی تھی۔ ایسی صورت حال میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی انگلینڈ کو دینے کی درخواست کر سکتا ہے اور 2030 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کو دی جا سکتی ہے۔