سرکاری سکول سربراہان کو چھٹیوں میں بھی سکول آنے کا پابند کردیا گیا

School principles bound to come to school in vacations, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سرکاری سکول سربراہان کو چھٹیوں میں بھی سکول آنے کا پابند کردیا گیا۔  ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق چھٹی کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

سکول سربراہان اینرولمنٹ اور ڈینگی سمیت انتظامی و دفتری معاملات دیکھیں گے۔

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سرکاری سکولوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ صفائی، ستھرائی اور گھاس کی باقاعدہ کٹائی کی بھی مانیٹر نگ کی جائے گی۔

 ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز اپنی تحصیل کے سکولوں کا دورہ کریں گے۔ متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سی ای او ایجوکیشن لاہور کو دینگے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں میں سربراہان کی غیر حاضری سے سکول انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری سکول سربراہان چھٹیوں میں حاضری کو یقینی بنائیں گے۔