سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

Federal government changes leave encashment rules, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والی بنیادی تنخواہ پر کٹ لگا دیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے نئی انکیشمینٹ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چھٹی کی انکیشمینٹ پر ملنے والی مالی مراعات میں ترامیم کرکے کم کر دی گئیں۔

 سرکاری ملازمین کو مالی مراعات سکیل کی بنیادی تنخواہ پر ہی ملیں گی۔ لیو انکیشمینٹ میں بیوہ کیلئے مختص مالی مراعات میں بھی کم کردی گئیں۔ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت پنجاب کے اس فیصلے پر احتجاج کیا جائیگا۔

 ملازمین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کےملازم کش فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی مراعات کے معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

واضح رہے کہ لیو انکیشمنٹ سے مراد  مالیاتی فوائد فراہم کرنے کے لیے ملازم کی طرف سے جمع کی گئی چھٹیوں کے عوض مالی ادائیگی کرنے کا عمل ہے۔ آجر ایک مخصوص کیلنڈر سال میں چھٹی کے کوٹے کے مطابق استعمال نہ کی گئی چھٹیوں کو ایڈجسٹ کرکے واجبات کی ادائیگی کا ذمہ دار  ہوتاہے۔