ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کے لیے بڑی خوشخبری

Dig operation,Lahore police
کیپشن: Punjab police,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور پولیس میں عرصہ دراز سے برطرف اور معطل اہلکاروں کے لیے خوشخبری ، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایک ہفتے کے اندر تمام شوکاز نوٹسز اور اپیلوں پر اہلکاروں کو طلب کر لیا۔

ڈی آئی جی سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں پانچ سو سے زائد اہلکاروں کے جوابات اور اپیلوں پر فیصلے کر دیئے ۔ 22 ڈسمس شدہ اہلکاروں کو بحال کر دیا گیا اسی طرح ڈی آئی جی سہیل چوہدری نے 128 اہلکاروں کو چارج شیٹ کر دیا جبکہ تیس دن سے زائد معطل 99 اہلکاروں کو بحال کرنے کے احکامات کر دیئے گئے۔

ڈی آئی جی نے ڈیپارٹمنٹل خلاف ورزیوں پر 279 اپیلوں کو سنا ، سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی ویلفیئر اور اپیلوں پر آئی جی کے احکامات پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔