ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار:موبائل فون کی فروخت یا تبدیلی سے قبل یہ کام لازمی کرلیں  

mobile phone
کیپشن: mobile phone
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فون کمپنیاں نئے ماڈلز لانچ کرتی  ہی رہتی ہیں اور اس حوالے سے کمپنیوں کے درمیان ایک مقابلہ دیکھنے میں آتا ہے۔  بہت سے صارفین اپنا موبائل بھی تبدیل کرتے ہیں، اور نیا موبائل خریدتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے قبل آپ کو کچھ ضروری اقدامات کرنے چاہییں تاکہ آپ کی ذاتی معلومات کسی دوسرے شخص کے پاس نہ چلی جائیں۔

فون میں موجود تمام کارڈز کو نکال لیں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان میں موجود ہر شے کا بیک اپ موجود ہے۔ یہ اقدامات کرنے کے بعد آپ اپنے فون کو فروخت کر سکتے ہیں۔ ایک بات ذہن میں رکھیں  جسے موبائل کی تبدیلی سے قبل  انجام دینا لازمی ہے۔ آپ کو اپنے تمام اعداد و شمار کے ساتھ تصاویر اور فائلوں کا بیک اپ بنانا ہوگا تاکہ جب آپ اپنا فون تبدیل کریں تو آپ اسے کھوئیں نہیں۔ اینڈرائڈ ڈیوائسز کے استعمال کنندہ اپنی فائلوں کا گوگل کے ذریعے بیک اپ لے سکتے ہیں، اور ایپل صارفین کے لیے آئی کلوڈ کے ذریعے ڈیٹا کاپی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی بہت اہم ہے کہ ہر اس اکاؤنٹ کو خارج کریں جو آپ نے لاگ ان کررکھا ہے، کیونکہ یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ کے فون پر شناخت کرنے والی تمام معلومات کو مٹ چکی ہیں اور اب یہ کسی دوسری پارٹی کے ذریعے استعمال نہ ہو سکیں گی۔واضح رہے کہ ذاتی اکاؤنٹس میں بہت سارا ڈیٹا ہوتا ہے، بشمول بینک اکاؤنٹس، کارڈز، آن لائن شاپنگ سائٹس، یا بینک کارڈ کی تفصیلات وغیرہ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ لاگ آؤٹ کرنا کافی ہے لیکن اضافی تحفظ کے لیے آپ کو اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے  بے ح ضروری ہے۔
  ماہرین آپ کے فون پر فیکٹری ری سیٹ کرنے کی اہمیت  بھی ضروری سمجھتے ہیں کیونکہ یہ اقدام آپ کے ذاتی ڈیٹا اور آپ کے نصب کردہ کسی بھی ایپلیکیشن کو ہٹاتا ہے اور یہ فون کو اپنی ڈیفالٹ حالت میں دوبارہ سیٹ کرتا ہے۔