لاہور میں' ارتغل غازی' کا مجسمہ نصب

لاہور میں' ارتغل غازی' کا مجسمہ نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہو میں  تاریخی ڈرامہ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ ارطغرل غازی‘کی  بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر مرغزار کالونی میں' ارتغل غازی' کا مجسمہ نصب کر د یاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل ارطغرل غاز ی نے ریکارڈز قائم کردئیے ہیں، پی ٹی وی کے ذریعے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ڈرامہ بن چکا ہے، اس ڈرامہ نے پی ٹی وی کو ایک نئی زندگی دی ہے۔ترکش ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لاہور میں  مرغزار کالونی میں ارتغل غازی کا مجسمہ نصب کر د یاگیا۔ مجسمہ صدر مرغزار کالونی محمد شہزاد چیمہ کی جانب سے نصب کیا گیامجسمہ کو لوہے اور فائبر سے سے بنایا گیا ہےمجسمہ دس فٹ اونچا ہے، مجسمہ تحصیل کمالیہ سے بنایا گیا۔


واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ' ارطغرل غازی' کے خلاف بیان سامنے آیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ۔حال ہی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ' ارطغرل غازی' نشر کرنے کی مخالفت کی۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ  حیران ہوں کہ  پی ٹی وی دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر محسوس کر رہا ہے، آپ لوگوں کو پاکستان کی پروڈکشن پر توجہ دینی ہوگی، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو دیگر غیر ملکی ڈرامے پاکستان کی پروڈکشن کو برباد کر دیں گے، غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ ہی سستا ہے لیکن یہ طویل عرصے تک ہماری پروگرامنگ پر  تک تباہ کن اثر ڈالتا ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ  ارطغرل غازی  پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے   پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا جس نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer