ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید سختی، بغیر ماسک ٹرین میں آنےپرجرمانہ

مزید سختی، بغیر ماسک ٹرین میں آنےپرجرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظرلاہور ریلوے حکام نے مسافروں کو کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے مزید سختی کردی، بغیر ماسک ریلوے سٹیشن کی حددو میں آنے اور سفر کرنے پر جرمانہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریلوے حکام نے ریلوے سٹیشن اور ٹرین میں بغیر ماسک آنے والے مسافروں کو جرمانے کرنے کا اعلان کر تے ہوئےہدایات جاری کر دیں، ریلوے حکام نےریلوے سٹیشن اور ٹرین میں بغیر ماسک آنے والے مسافروں کو 5 سو روپے جرمانے کا فیصلہ کیا،احکامات پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگا، فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آنے پر کیا گیا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور عامر نثار چوہدری کی ہدایت پر ڈی سی او ریلوے شیریں حنا اصغر نے احکامات جاری کردئیے،ڈی سی او ریلوے شیریں حنا کا کہناتھا کہ آج سے بغیر ماسک سفر کرنے اور ریلوے سٹیشن پر آنے والے مسافروں کو جرمانہ کیا جائے گا،ریلوےسٹیشن اور ٹرینوں کے اندر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

ریلوے سٹیشن اور ٹرینوں میں کوئی بھی مسافر بغیر ماسک کے نہ آئے،ماسک نہ پہننے والے مسافروں کو پہلے ماسک پہننے کا کہا جائے،اگر ان کے پاس ماسک نہ ہو تو ریلوے ملازمین انہیں ماسک فراہم کریں، مسافر پھر بھی ماسک نہ پہنے تو اسے 500 روپے جرمانہ کیا جائے، جرمانہ ادا نہ کرنے والے اور ماسک نہ پہننے والے مسافر کو ریلوے سٹیشن سے باہر نکال دیا جائے گا.

ڈی سی او لاہور ڈویژن کا مزید کہناتھا کہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا.بغیر ماسک کے سفر اور ریلوے سٹیشن پر داخلے کی مکمل طور پر پابندی ہے.ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی.

واضح رہے کہ لاہور شہر میں ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر کورونا وائرس ایس او پیز  پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کریں گی۔گاڑی میں ایک سے زائد افراد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا جبکہ ماسک نہ پہننے کی صورت میں چالان کیاجارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer