ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیج کے معروف کامیڈین اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے،نماز جنازہ کل ادا کی جائیگی

 اسٹیج کے معروف کامیڈین اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے،نماز جنازہ کل ادا کی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:پاکستان کے معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار اللہ رکھا پیپسی  50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ نماز جنازہ کل صبح فجر کے وقت اٹھایا جائےگا 

کامیڈین اللہ رکھا  پیپسی  کے نماز جنازہ کا اعلان کر دیا گیا  ہے،نماز جنازہ کل صبح فجر کے وقت کالے کی پلی موہنی روڈ پر ان کی والدہ کی رہائشگاہ سے اٹھایا جائے گا،اہلِ خانہ کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

اللہ رکھا پیپسی نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز، برجستہ مکالموں اور جاندار اداکاری کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام بنایا۔ انہوں نے متعدد اسٹیج ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے مخصوص مزاح سے شائقین کے دل جیتے۔انہوں نے اسٹیج کے علاوہ مختلف ٹی وی مزاحیہ پروگراموں اور ڈراموں میں بھی پرفارم کیا، جہاں ان کی حاضر جوابی اور قدرتی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

 ان کے انتقال کی خبر پر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی، جبکہ فنکار برادری نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستانی اسٹیج کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔