ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 868 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہیں، کیونکہ امریکہ میں توقع سے کمزور روزگار کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات کم ہو گئی ہیں۔

  غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,174.66 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، جبکہ اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچر 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,186.70 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی لیبر مارکیٹ میں سست روی کے آثار سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں نے شرح سود میں اضافے کی توقعات کم کر دی ہیں، جس کے باعث سونے کی مانگ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔