سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے بہترین سکیورٹی انتظامات پرفورس کوشاباش دی
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا پولیس فورس نےعشرہ محرم الحرام میں بہترین سکیورٹی فراہم کی،38ہزارسےزائدمجالس،9ہزار200سےزائدجلوسوں کوسکیورٹی فراہم کی،آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنےسی سی پی اولاہورکی کارکردگی کوسراہا
آئی جی پنجاب نےصوبےکےتمام آرپی اوز،ڈی پی اوزکی کارکردگی کوبھی سراہا،
آئی جی پنجاب نے کہا صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرمیں حالات پُرامن رہے،کسی جگہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا،وزیراعلیٰ مریم نواز،صوبائی وزراءنےبہترین رہنمائی فراہم کی،مشیران،علاقائی نمائندوں نےبھی سکیورٹی انتظامات میں رہنمائی فراہم کی ،۔پنجاب پولیس کےتمام آپریشنل یونٹس نےجانفشانی سےفرائض انجام دیئے،سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،تمام آپریشنل یونٹس تحسین کےمستحق ہیں،سکیورٹی یقینی بنانےمیں پاک فوج اوررینجزکاتعاون حاصل رہا،شہریوں،علماءکرام،اداروں اورمیڈیاکےبھرپورتعاون پرشکرگزارہیں،افسر واہلکارمستقبل میں بھی اسی جذبےکیساتھ کام جاری رکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App