ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم جلوس روٹ پرنجی پلازے میں آگ، بڑے حادثے پر قابو پا لیا گیا

محرم جلوس روٹ پرنجی پلازے میں آگ، بڑے حادثے پر قابو پا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:محرم جلوس روٹ پرنجی پلازے میں آگ، پولیس ٹیم نے بڑا حادثہ روک دیا، آتشزدگی کو پولیس نے بروقت رسپانس کر کے پھیلنے سے روک لیا۔

شاہ عالم چوک خیبر پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، عاشور ڈیوٹی پر مامور ڈسٹرکٹ انتیلیجنس برانچ انچارج زاہد اور ٹیم نے فوری رسپانس کیا۔

ڈی آئی بی ٹیم نے بروقت مدد کرتے ہوئے آگ میں پھنسے شہریوں کو بچایا، ایک شہری اور پقلیس جوان زخمی، اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر بھی قابو پایا۔ 

فوری ردعمل سے بڑا جانی و مالی نقصان ہونے سے بچا لیا گیا، پولیس کی طرف سے ذخمی افراد کو طبی امدادکےلیے ہسپتال بھی پہنچایا گیا، فائر بریگیڈ پہنچنے سے قبل ہی ڈی آئی بی ٹیم نے ابتدائی کارروائی مکمل کر لی۔

شہریوں اور دکان داروں نے ڈی آئی بی ٹیم کی جرات اور بہاری کو سراہا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ جوانوں نے بہادری سے شہر کو بڑے حادثے سے بچایا، شہریوں کی حفاظت کیلئےکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنی۔