ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

پنجاب بھر میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122 پنجاب بھر میں ہائی الرٹ، 12ہزارسے زائد ریسکیور عاشورہ ،روٹین ریسکیو آپریشن کے لئے تعینات، پنجاب بھر میں 815 ایمبولینسز ، 2،166 موٹر بائیک ، 316 فائر و ریسکیو ایمرجنسی وہیکل تعینات کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 1350 سے زائد ریسکیور تعینات ہیں، لاہورمیں 55 ایمرجنسی ایمبولینس، 300 ریسکیو موٹر بائیک، 44 فائر و ریسکیو وہیکل متعین، پنجاب بھرمیں ایک ہزار سے زائد اہم مقامات پر اضافی ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

جلوسوں اور مجالس کے قریب ریسکیور، میڈیکل کٹ کے ہمراہ موجود ہیں،پراونشل مانیٹرنگ سیل تمام ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کررہا ہے۔

 ڈاکٹر رضوان نصیر کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی آفیسر اپنے اپنے اضلاع کے آپریشن کو کمانڈ اور مانیٹرنگ کررہے ہیں۔