ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں دہشتگری میں ملوث "فلسطین ایکشن گروپ" پر پابندی لگ گئی

Palestine Action, City42, Terrorist group, London High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

برطانیہ میں دہشتگری میں ملوث "فلسطین ایکشن گروپ" پر پابندی لگ گئی۔

 فلسطین ایکشن کے نام سے مشہور اس گروپ نے رائل ائیر بیس میں گھس کر کئی طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ یہ کام فلسطینیوں کی حمایت میں کر رہے ہیں۔ 

لندن کی ہائی کورٹ نے فلسطین ایکشن نامی گروپ کو  دہشتگرد گروپ قرار دیا اور فلسطین ایکشن کی رکنیت لینے یا  اس کی حمایت  کرنے پر 14 برس تک کی سزا  دینے کا حکم دیا ہے۔ 

ہائیکورٹ نے فلسطین ایکشن کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی درخواست رد کردی تھی۔

رپورٹس کے مطابق گروپ نے فیصلے کو کورٹ آف اپیل میں چیلنج کیا لیکن یہ  اپیل مسترد کردی گئی۔

 فلسطین ایکشن کے دعوے کے مطابق گزشتہ ماہ رائل ائیر فورس کے 2 طیاروں کو 7 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچانے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Caption انگلینڈ کی رائل ائیرفورس کے ائیر بیس پر گھس کر جہازوں کو نقصان پہنچانے والے فلسطین ایکشن کروپ کی دو ارکان  گارڈٹیک گروپ کی چھت پر  1 جولائی 2025 کو برینڈن، سوفولک، برطانیہ میں مظاہرہ کے دوران  اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ 

رائل ائیر فورس بیس پر 2 طیاروں کو نقصان پہنچانے کی فرد جرم 4 افراد پر عائد کی جاچکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت تقریباً 81 تنظیمیں کالعدم ہیں جن میں حماس، القاعدہ اور نیشنل ایکشن شامل ہیں۔

Caption  فلسطین ایکشن کے شریک بانی ہدا عموری  مہینوں سے اجتماعات میں تقریریں کر رہی تھی۔ اپریل میں، عموری نے '"صہیونی منصوبے کو غیر مستحکم کرنے"  کی بات کی.