این ڈی ایم اے کمپیٹیشن؛طلبہ اپنا آرٹ ورک 25 جولائی تک جمع کروا سکتے ہیں

NDMA Art Competition, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے 18 سال سے زائد عمر کے طلبا کیلئے مصوری، فوٹو گرافی اور شارٹ فلم کے ملک گیر مقابلے  میں شرکت کے لئے طلبہ اپنا آرٹ ورک 25 جولائی تک جمع کروا سکتے ہیں۔

پہلی پوزیشن کیلئے ایک لاکھ، دوسری پوزیشن کیلئے 75,000  جبکہ تیسری پوزیشن کو 50,000 روپے تک کیش انعامات دئیے جائیں گے

مقابلے کا مقصد نوجوان نسل میں آفات سے متعلق آگاہی دینا ہے. 

نتائج کا اعلان پاکستان کے پہلے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ایکسپو میں کیا جائے گا. 

 مقابلے کے موضوعات و شرائط ایکسپو کی ویب سائٹ اور ٹویٹر پر موجود ہیں.