ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش ؛ اسمبلی کی چھت ٹپکنے لگی

بارش ؛ اسمبلی کی چھت ٹپکنے لگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں جاری بارش نے جہاں سڑکوں پر جل تھل کردیا وہیں سندھ اسمبلی کی چھت بھی بارش کی بوندیں برداشت نہ کرسکی۔

بارش کے بعد اسمبلی کی چھت سے تیزی سے پانی نکلنے پر اراکین اسمبلی یااللہ یا اللہ کہتے خوفزدہ ہوگئے جس کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

شیئر کی جانے والی ویڈیو میں سندھ اسمبلی کے اراکین کو چھت سے گرتے پانی پر خواتین کو دور رہنے کا کہتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں  چند  اراکین ’ چھت گرجائے گی‘ جیسے خدشے کا اظہار کرتے خوفزدہ بھی ہوگئے۔

دوسری جانب ویڈیو میں رکن اسمبلی کو چھت ٹپکنے پر سندھ اسمبلی پر تنقید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رکن اسمبلی کا کہنا تھاکہ اربوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی اسمبلی میں بارش کا پانی پہنچ چکا ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سندھ اسمبلی میں کتنی کرپشن ہے۔