ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو نے عوام کے دل جیت لئے

 فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو نے عوام کے دل جیت لئے
کیپشن: Fayaz-ul-Hasan Chohan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا انوکھا روپ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اظہا ر پسندیدگی کیا ہے، جام ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے ٹریفک کو کھلوایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں فیاض الحسن چوہان کو غیر معمولی طور پر گاڑی سے باہر ٹریفک کھلواتے دیکھا جاسکتا ہے، ٹریفک کھلوانے کے دوران فیاض چوہان عوام سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے اور ان کی باتوں کا جواب دیتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

 ویڈیو میں صوبائی وزیر کی جانب سے کیپشن درج کرتے ہوئے اس اقدام کو ’ملنگ وزیر کا دبنگ سٹائل‘ قرار دیا گیا۔  

 کیپشن میں درج تھا کہ آپ نے آج تک کبھی کسی وزیر کو ٹریفک وارڈن کا کام کرتے نہیں دیکھاہوگا، فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقے اور محلے کی عوامی سڑک پر وہ کام کردیا جسے دیکھ کر عوام دنگ رہ گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer