ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں 3 قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان میں 3 قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق
کیپشن: covid-19 situation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں کورونا کے مزید25 مریض جان کی بازی ہار گئے، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 830 نئے کیسز سامنے آئے۔ کیسز کی مثبت شرح2اعشاریہ 22 فیصد رہی۔

 ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 25 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 37 ہزار 364 افراد کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے جن میں 830 مثبت کیسز سامنے آئے ۔ ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔
پنجاب میں مجموعی طور پر اب تک 10786 کورونا کے مریض جاں بحق ہوچکے ہیں،سندھ میں 5528، خیبر پختونخوا میں 4343 ، اسلام آبادمیں 780، بلوچستان میں 315، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 589 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
ملک بھر میں ا ب تک مجموعی طور کوروناسے 22 ہزار 452افرادانتقال کرچکےہیں، جبکہ 9لاکھ 8 ہزار 648افراد کورونا سے صحت یاب ہوکر زندگی کی طرف لوٹ چکے ہیں۔کورونا کے فعال کیسوں کی تعدا33 ہزار390 ہوگئی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق مئی کے آخر میں اور جون کے پہلے پندرہ دنوں میں مریضوں کے سیمپل لیے گئے تھے۔ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ، گزشتہ روز ملک بھر میں 425،640 افراد کو کورنا ویکیسنز لگائی جا چکی، ملک بھر میں اب تک 1 کروڑ 78 لاکھ 15 ہزار 986 افراد کو کورونا ویکسینز لگائی جا چکی ہیں، سیمپلز میں ڈیلٹا(ہندوستانی)، بیٹا (جنوبی افریقی) اور الفا (یوکے) کی مختلف اقسام کی تشخیص ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کو این آر ایچ کے فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ ڈیزیز سرویلنس ڈویژن اور دیگر متعلقہ قومی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ سیمپلز میں یوکے، انڈین اور ساؤتھ افریقن وائرس کی اقسام سامنے آئی ہیں۔ معلومات کو  این آئی ایچ کی سرویلنس ڈویژن بھی بھیج دیا گیا ہے۔ سرویلنس ڈویژن کورنٹائن اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے اس پر مزید کام کرے گا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان میں موجود کورونا وائرس کی مختلف اقسام کی موجودگی کی نگرانی کر رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer