ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ رواں کی تنخواہوں، پنشن سے متعلق حکومت کا شاندار فیصلہ

Govt employees salaries
کیپشن: Govt employees salaries
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا گیا، نوٹیفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے جبکہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔ 

علاوہ ازیں  پنجاب کے وزراء، مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا،وزراء، مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں میں 1 کروڑ  13 لاکھ  80 ہزار روپے جبکہ ہاؤس رینٹ ویوٹیلیٹی الاؤنسز میں 1 کروڑ 7 لاکھ 38 ہزار کا اضافہ کردیا گیا ۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ایک وزیر پر تنخواہ اور الاؤنسز پر سالانہ 25 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، پنجاب میں وزراء  کی بنیادی تنخواہ میں 55 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا،  وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کو 1 کروڑروپے کی فون کالز کی اجازت ہو گی جبکہ پیٹرول اوردیگر سٹاف سے متعلقہ اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

دوسری جانب سعودی ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کی پیشگوئی کردی، ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 ایام کا ہوگا، یوں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer