ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، گرمی کی تعطیلات میں 15 جولائی تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے قیاس آرائیاں دور کرنے کیلئے تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نو ٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات میں 15 جولائی تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کا اطلاق نجی و سرکاری دونوں سکولوں پر ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا  کہ پنجاب بھر میں سکول کھولنے کے حوالے سے کسی بھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سکول کھولنے کی تاریخ کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔مراد راس نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر کنٹرول کے بعد ہی سکول 15 اگست کو کھولنے کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔ مراد راس نے بتایا کہ کورونا وائرس پر کنٹرول پائے بغیر سکول کھولنا نہ ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر انتظامات کے سکول کھول کر بچوں اور اساتذہ کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer