پی ایچ اے کا لاہوریوں کیلئے بڑا تحفہ

پی ایچ اے کا لاہوریوں کیلئے بڑا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پی ایچ اے کا شہریوں کو تحفہ، شہری اب رنگ برنگی تتلیوں سے خوب محظوظ ہو سکیں گے، بی او آر سوسائٹی میں پارک کی اراضی واگزار کرانے کے بعد پی ایچ اے نے بٹر فلائی گارڈن بنانا شروع کردیا۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے کم لاگت سے بٹر فلائی گارڈن تیار کرنا شروع کردیا ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد منصوبے پر کام کر رہے ہیں، تتلیوں کو ماحول دوست گرین شیڈز میں رکھا گیا ہے۔

پی ایچ اے حکام کے مطابق شہریوں کی تفریح کے لئے منصوبے کا افتتاح جلد متوقع ہے، بٹر فلائی گارڈن میں شہریوں کے لیے 50 روپے ٹکٹ رکھی جائے گی۔

 پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد کا کہنا ہےکہ پارک کی زمین پر نیلام گھر مافیا قابض تھا، ڈی جی پی ایچ اے کے احکامات پر زمین واگزار کرائی اور بٹر فلائی گارڈن بنایا جارہا ہے، جہاں تتلیوں کی پرورش بھی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer