موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر ہمسایوں کی اندھا دھند فائرنگ

موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر ہمسایوں کی اندھا دھند فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان:نشتر کالونی میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر ہمسایوں کی اندھا دھند فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، جبکہ والد شدید زخمی ہو گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ موٹرسائیکل صحن میں کھڑی کرنے کے تنازع پر شروع ہونے والا معمولی جھگڑا سترہ سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔

سٹی42 کے مطابق واقعہ کے عینی شاہد اشرف کا کہنا تھا گھر کی بالائی منزل پر رہائش پذیر تین لڑکوں کو موٹرسائیکل گھر کے صحن میں کھڑی کرنے سے منع کیا تھا جس پر انھوں نے اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔ فائرنگ کی زد میں آکر اشرف کا سترہ سالہ بیٹا و کرم جاں بحق ہو گیا جبکہ وہ گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پچھلے الیکشنز میں مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری

وکرم کی بہن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پہلے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور پھر فائرنگ کر دی۔ اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ پولیس نے مقتول و کرم کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائیگا۔