سٹی 42: دھند کے لبادے نے موٹروے بند کروا دی ۔ حدنگاہ کم ہونے کے باعث اہم موٹرویز بند کردی گئیں
ترجمان سنٹرل ریجن نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی جبکہ بڑی گاڑیوں موٹروے ایم 5رحیم یار خان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ۔ موٹروے ایم فور کو شیر شاہ انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا ہے ۔موٹروے ایم فائیو کو شیئر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر انٹرچینج تک بند کیا گیا ہے لاہورسیالکوٹ موٹروےایم11دھندکےباعث بند کردی گئی ۔موٹروےایم2لاہورسےکوٹ مومن تک دھندکےباعث بندکردی گئی ۔ لاہورملتان موٹروےایم3دھندکےباعث بندکردی
موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں دھند کا راج ہے ۔ موٹرویز ایم فور اور فائیو ٹریفک کے لیے بند کی گئی ۔
موٹرویز پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے باعث بند کیا گیا ہے۔حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم فور اور فائیو کو کھول دیا جائے گا
شہری موٹروے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔