(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون آج 5 جنوری کو اپنی 40ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ مداحوں کے علاوہ سینما سے وابستہ بہت سے لوگ انہیں اپنے اپنے انداز میں مبارکباد دے رہے ہیں۔ سن پکچرز اور سن میوزک بھی تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ سن پکچرز کے جاری کردہ پوسٹرز کو دیکھنے کے بعد کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ‘AA22 x A6کا ’’فرسٹ لُک ‘‘ ہے، جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ یہ AI کا کمال ہے۔ اس معاملے پر کشمکش کا شکار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ‘اسپرٹ’ اور ‘کالکی 2’ سے باہر ہوگئی تھیں ، تاہم وہ اپنی ‘8 گھنٹے کی ڈیمانڈ’ کی وجہ سے خبروں میں تھیں۔ دپیکا پڈوکون کی آج 5 جنوری کو 40ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں کو الجھن میں دیکھا گیا ہے، کیونکہ اللو ارجن اور ایٹلی کی آنے والی فلم “AA22 X A6” میں دیپکا کے Look کو لے کر جو امیدیں تھیں، سن پکچرز کے پوسٹروں نے ا ن پر پانی پھیر دیا۔سن پکچرز اور سن میوزک نے سوشل میڈیا پر دیپیکا کو مبارکباد دی، لیکن ان کے شیئر کیے گئے پوسٹرز نے آن لائن بحث چھیڑ دی۔ پروڈکشن ہاؤس نے دیپیکا کا ایک پوسٹر شیئر کیاہے جس میں وہ کھلے آسما ن اور پہاڑوں کے بیچ ایک فلوئی ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ تاہم، چالاک شائقین نے فوری طور پر پکڑ لیا کہ یہ تصویر کسی فلم کی نہیں ہے، بلکہ مئی 2025 میں میری کلیئر میگزین کی شوٹ کی پرانی تصویر ہے۔ صورتحال اس وقت اور بھی سنگین ہو گئی جب سن میوزک نے دیپیکا کو ایک سامرائی جنگجو کے طور پر دکھایا، جو دو تلواروں کے ساتھ میدان میں کھڑی ہے۔ اس تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا کیونکہ یہ نہ تو فلم کے تھیم سے میل کھارہی تھی اور نہ ہی پروفیشنل دکھائی دے رہی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی یہ پوسٹر وائرل ہوئے، دیپیکا پڈوکون کے مداحوں نے پروڈکشن ہاؤس کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ انسٹاگرام اور ریڈٹ پر لوگوں نے پروڈکشن ہاؤس کی لاپرواہی پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ’’اسکن ٹون سے لے کر بیک گراؤنڈ تک، یہ مکمل طور پر چیٹ جی پی ٹی یا اے آئی کے ذریعے تیار کیا گیا نظر آتا ہے۔ کیا اب سرکاری ہینڈل مداحوں کی ایڈیٹس پوسٹ کر رہے ہیں؟‘‘۔ ایک اور پرستار نے طنزیہ انداز میں لکھا، ’’لوگو، آرام کریں‘‘، انہوں نے ’کالکی‘ کے باقی پوسٹرز پر اپنا واٹر مارک لگا دیا ہے۔ سب سے بڑی الجھن یہ تھی کہ نہ تو ایٹلی اور نہ ہی اللو ارجن نے ان پوسٹروں کو شیئر کیا، جس سے ان کے آفیشیل ہونے پر شک مزید گہرا ہوگیا ۔ لوگوں اس پوسٹر کو دیکھ کر پریشان ہیں۔