سٹی 42: گیس صارفین کے لیے اچھی خبر،گیس مہنگی نہیں ہوگی۔
وزیر پیٹرولیم نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کےاحکامات پر گیس کی قیمت نہیں بڑھا رہے،یکم جنوری سےگیس کی قیمت تبدیل نہیں کر رہے ۔گیس سیکٹرگردشی قرض 3 ہزار ارب روپے ہے ۔
اس رقم میں لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی شامل ہے ۔گیس گردشی قرض رپورٹ کابینہ کی توانائی کمیٹی میں جمع کرادی۔
آئی ایم ایف شرائط کے تحت یہ رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔