معراج اختر:کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالاننگ مہم کا 72 واں روز مکمل ہو گیا ہے، جس کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر کی نگرانی میں جاری اس مہم کے تحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایک ہی روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دو لاکھ 34 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے، جن میں سرکاری گاڑیوں اور پولیس موبائلز کو بھی 2800 چالان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہیوی ٹریفک کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور ڈمپرز، ٹرک، آئل ٹینکر اور واٹر ٹینکرز کو چار ہزار سے زائد چالان جاری کیے گئے۔
ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رانگ وے ڈرائیونگ اور اوور اسپیڈنگ سے گریز کریں، کیونکہ کیمرے کی آنکھ چوبیس گھنٹے ٹریفک کی نگرانی کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق ای چالاننگ مہم کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانا اور حادثات میں کمی لانا ہے۔