ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بسنت تہوار، 91 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا

لاہور میں بسنت تہوار، 91 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے: لاہور میں تین روزہ بسنت تہوار کے انعقاد کا ابتدائی تخمینہ سامنے آ گیا, تین دن کی بسنت پر 91 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔

بسنت کے موقع پر لاہور کو دلہن کی طرح سجانے کا فیصلہ کیا گیا، بسنت تہوار کے دوران شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ سہولت دینے کی تجویز دی گئی۔

شہر بھر میں سجاوٹ، روشنیوں اور انتظامی اقدامات کیے جائیں گے، بسنت تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان پر بھی کام شروع کردیا گیا۔

بسنت کے ممکنہ اخراجات پر مکمل تفصیلات حکومت کو پیش کر دی گئیں، بسنت تہوار کے اخراجات پر حتمی منظورہ پنجاب حکومت دے گی ۔