ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد  عبور کرلی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد  عبور کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست اتار چڑھاؤ کے ساتھ تیزی کا رجحان غالب رہا، جہاں ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے نئی بلند ترین سطحیں عبور کر لیں۔

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور تیزی دیکھی گئی اور 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 834 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد مارکیٹ میں منافع سمیٹنے کے باعث اچانک مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس منفی زون میں جا کر ایک لاکھ 81 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ نے ایک بار پھر زور پکڑا اور زبردست تیزی کے ساتھ 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک نئی تاریخی سطح ایک لاکھ 85 ہزار 50 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 3373 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 10 پیسے سے کم ہو کر 280 روپے 8 پیسے پر آ گیا۔