ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک خبر !شدید دھند کے باعث 2بسیں اور کار کے تصادم ،12 افراد زخمی

افسوسناک خبر !شدید دھند کے باعث 2بسیں اور کار کے تصادم ،12 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہور سے کراچی جا رہی دو بسوں اور بہاولپور کی جانب جانے والی ایک کار کے درمیان ٹبہ سلطان پور کے علاقے چوک میتلا میں شدید دھند کے باعث تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے کا شکار دونوں بسیں مسافروں کو لے کر لاہور سے کراچی جا رہی تھیں، جبکہ کار بہاولپور کی جانب سفر کر رہی تھی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ دھند کے باعث حدِ نظر کم ہونے کے سبب پیش آیا، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نوابشاہ کے علاقے مہران ہائی وے بچھری روڈ پر بھی دو کاریں ٹکرانے کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔