ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیٹ میٹرنگ پالیسی پر پابندی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

نیٹ میٹرنگ پالیسی پر پابندی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپراء: وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ منصوبے پر پابندی لگانے کے معاملے کے بعد پنجاب حکومت کی متعدد اہم ترین عمارات کی نیٹ میٹرنگ روک دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے محکمہ انرجی نے اس حوالے سے لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی اور پرانی عمارت میں نیٹ میٹرنگ کا عمل معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ سپیکر ہاؤس پر بھی سولر سسٹم کی بنیاد پر نیٹ میٹرنگ پر پابندی عائد ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ پیپل ہاؤس اور ایم پی اے ہوسٹل میں بھی نیٹ میٹرنگ کی سہولت روک دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مختلف سرکاری دفاتر میں نیٹ میٹرنگ کے لیے فائلیں جمع کروا رکھی تھیں، تاہم فائلز مکمل ہونے کے باوجود نیٹ میٹرنگ کی منظوری روک دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت پاور ڈویژن نے گزشتہ ماہ لیسکو کو نیٹ میٹرنگ سے متعلق فائلوں کی منظوری سے روکنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق  نیپرا نے بھی لیسکو سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے اس معاملے پر جواب طلب کر رکھا ہے۔ وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق ریگولیشنز میں باضابطہ ترمیم سے قبل ہی پابندی عائد کر دی تھی، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔