ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ, مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال

پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ, مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے بھر کے ترقیاتی منصوبوں پر سخت نگرانی جاری رکھنے اور انہیں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں منصوبے، صاف پانی، ڈرینج، سیوریج اور پی ایچ اے کے منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے 224 گاؤں کو مثالی بنانے کے لیے منصوبے تیز کرنے کی ہدایت کی اور پنجاب کے 469 دیہات میں پہلے فیز میں واٹر سپلائی اور ڈرینج کا کام مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ہر گلی روشن بنانے کے لیے چلڈرن پارک، فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس لگانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

اجلاس میں پی ایچ اے کی مالی خودمختاری، ری سورس جنریشن اور افرادی قوت کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت قسطوں کی ادائیگی اور مکانوں کی تعمیر کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹس اور بوٹلنگ پلانٹس کی تعمیر و بحالی 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، جبکہ لاہور کینال کی صفائی اور بارش کے بعد پانی کے نکاس کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

مزید برآں، نئے روڈز کی لین مارکنگ اور اطراف میں خوبصورت ٹف ٹائل لگانے کے ساتھ 4031 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 1529 منصوبوں پر بھی کام جاری رہے گا۔