اسرار خان : لاہور کے علاقے مناواں میں الحفیظ گارڈن کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے کی، فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شہری کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ مقتول کی شناخت قاری علی رضا کے نام سے ہوئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کی اپنی اہلیہ سے 3 سال قبل علیحدگی ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔