ہالی ووڈ اداکار 2 بیٹیوں سمیت طیارہ حادثہ میں جان کی بازی ہار گئے  

ہالی ووڈ اداکار 2 بیٹیوں سمیت طیارہ حادثہ میں جان کی بازی ہار گئے  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے 51 سالہ معروف اداکار کرسچن اولیور اپنی بیٹیوں 10 سالہ مدیتا اور 12 سالہ اینک سمیت طیارہ حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق جرمن نژاد ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کا چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد بحیرہ کیریبین میں گر گیا،اولیور دو روز قبل اپنی بیٹیوں اور اپنی  نجی ملکیت طیارے کے پائلٹ کے ہمراہ انتقال کر گئے۔

 دوسری جانب مقامی پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ پیش آنے کے بعد غوطہ خور اور کوسٹ گارڈز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے جہاں سے چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

 خیال رہے کہ اداکار اولیور ’’دی گڈ جرمن‘‘ اور 2008ء کی ایکشن کامیڈی فلم ’’اسپیڈ ریسر‘‘ میں معروف اداکار جارج کلونی کے ساتھ بڑے پردے پر نمودار ہوئے تھے۔