ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کر لیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے11جنوری کو  عمران خان کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے11جنوری کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان   کو دن 10 بجے طلب کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس کے مطابق مقررہ تاریخ کو ذاتی طور پر یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ نااہلی کے باوجود عمران خان پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں۔نوٹس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا تذکرہ کیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا۔

نوٹس کے مطابق اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی پر عمران خان نا اہل کیے گئے اور نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا۔الیکشن کمیشن نے نوٹس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے بھجوایا اور نوٹس عمران خان کے بنی گالہ کے پتہ پر بھجوایا گیا۔